Header Ads Widget

عمران خان نے اگلے چند ہی روز میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ارادہ کرلیا

ہماری خواہش ہےکہ رمضان المبارک کے مہینے سے قبل صوبوں میں حکومتیں بن جائیں، اب عام انتخابات کروانے یا ملک کو ڈبونے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کی آج میڈیا سے گفتگو ۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان اگلے چند ہی روز میں صوبائی اسمبلیاں کو تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، خواہش یہی ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے صوبوں میں حکومتیں بن جائیں۔ ان کا مزید کہما تھا کی اب عام انتخابات کرانے یا ملک کو مزید ڈبونے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماوٴں کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈویژن کی سطح پر میٹنگز کا آغاز کیا ہے، عمران خان نے کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ مسائل کا حل نئے انتخابات سے ہی ہوگا، جس کیلئے اسمبلیوں کو توڑنا ہماری سنجیدگی کا پہلا مظاہر ہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کو اسمبلیوں کی تحلیل کا اختیار دیا ہے، جس کے تحت پی ٹی ائی چیرمین عمران خان خیبرپختونخواہ اور پنجاب اسمبلی توڑنے کا اگلے چند روز میں ارادہ رکھتے ہیں، جس کے بعد ہی سارے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر عام انتخابات کی طرف نہیں جانا چاہتا اور ملک کو مزید ڈبونا چاہتے ہیں، تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔ لیکن ہماری خواہش ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں الیکشن عمل رمضان المبارک سے قبل مکمل ہوجائیں اور صوبائی حکومتیں بن جانی چاہئیں،واضح ہوجانا چاہیے کہ عمران خان اس حوالے سے کتنے سنجیدہ ہیں اور یہ کرنا ضروری ہے۔

Post a Comment

0 Comments